Friday, May 3, 2024

عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات ،رائیونڈ مارچ سے متعلق باہمی مشاورت

عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات ،رائیونڈ مارچ سے متعلق باہمی مشاورت
September 19, 2016
اسلام آباد(92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دھمکی دی ہے کہ حکومت نے رائیونڈ مارچ میں رکاوٹ ڈالی تو پھر ڈیرے جاتی عمرہ میں ڈالیں گے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقات میں مارچ کی حکمت عملی بھی تیار کرلی۔ تفصیلات کےمطابق رائیونڈ مارچ پر جتنے پرجوش عمران خان ہیں اتنے ہی شیخ رشید بھی ہیں اسی لئے تو سیاسی میدان کے پرانے کھلاڑی کپتان کو مشورے دینے بنی گالہ پہنچ گئے۔ دونوں رہنماﺅں میں ملاقات کے دوران رائے ونڈ مارچ اور جلسہ کے حوالے سے طویل مشاورت کی گئی۔ دونوں نے اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پربھی اتفاق کیا۔ ملاقات میں  مقبوضہ کشمیراور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیا ل ہوا ۔ شیخ رشید نے 92 نیوز کو   بتایا کہ عمران خان سے ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی جس میں  رائے ونڈ مارچ کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔