Sunday, September 8, 2024

عمران خان سے تاریخی غلطی ہوئی  ہے : سعد رفیق

عمران خان سے تاریخی غلطی ہوئی  ہے : سعد رفیق
August 15, 2017

لاہور(92نیوز)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بیک وقت  تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی پرتنقید کے نشتر چلا دئیے ، کہتے ہیں عمران خان سے تاریخی غلطی ہوئی ان کو یہ احساس ہونے لگ گیا ہے ،آصف زرداری کے نونہال بچے کو سبق پڑھانے والے ٹھیک نہیں ہیں۔

تفصیلات کےمطابق جاتی  امرا رائے ونڈ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت  این اے 120 کی مشاورتی اجلاس  میں شرکت کے بعد سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کی ، بولے وہ  وقت زیادہ دور نہیں جب خان صاحب  ہمارے پاس بات کرنے کیلیے آئیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری سے لاکھ اختلاف مگر وہ سمجھدار ہیں لیکن جو ان کا نونہال بچہ ہے اس کو سبق پڑھانے والے صحیح نہیں۔  وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ چوہدری نثار ن لیگ کی سینئر کیڈر ہیں وہ رہنمائی دیتے ہیں، کوئی پریشانی جماعت میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ کے چار روزہ سفر کے بعد چیزیں کلئیر ہوئی ہیں۔