Tuesday, May 21, 2024

عمران خان سے ایوان صنعت وتجارت کے وفد کی ملاقات، تاجر برادری کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا

عمران خان سے ایوان صنعت وتجارت کے وفد کی ملاقات، تاجر برادری کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا
October 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے مختلف ایوان صنعت وتجارت سے تعلق رکھنے والے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کو تاجر برادری کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا گیا۔ وفد کی جانب سے معیشت کی بہتری ،کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لانے، برآمدات بڑھانے سے  متعلق تجاویز پیش کی گئیں۔ تاجروں کے وفد میں مختلف چیمبرز کے سابق اور موجودہ صدور شامل  تھے۔ وفد نے وزیراعظم کی تاجر برادری سے مسلسل ملاقاتوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کو ہر ممکنہ سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہے۔