Thursday, March 28, 2024

عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، حلقہ مسائل سے آگاہ کیا

عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، حلقہ مسائل سے آگاہ کیا
November 22, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر سیفران محبوب سلطان، خرم شہزاد، رضا نصر اللہ گھمن بھی شامل ہیں۔ دوران ملاقات ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیر اعظم نے ارکان اسمبلی کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیر اعظم عمران خان سے ارکان قو می اسمبلی کی ملاقات میں اہم ملکی اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔