Thursday, April 18, 2024

عمران خان سوا تین سال میں ملک کو 30 سال پیچھے لے گئے، سراج الحق

عمران خان سوا تین سال میں ملک کو 30 سال پیچھے لے گئے، سراج الحق
November 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے عمران خان سوا تین سال میں ملک کو 30 سال پیچھے لے گئے۔

یوتھ مارچ سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والوں نے  دو کروڑ نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا۔ اس حکومت کے پاس مہنگائی ، بدامنی اور بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں۔ عوام اور عمران خان حکومت ساتھ نہیں چل سکتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ  موجودہ حکومت الیکشن کمیشن کو اپنا غلام بنانا چاہتی ہے۔ یہ ایک ایسی جادوئی مشین مسلط کرنا چاہتے ہیں جس سے آسانی سے دھاندلی ہو لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

سراج الحق  نے اپوزیشن جماعتوں پر بھی تنقید کی اور کہا  اپوزیشن جماعتوں اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں۔ پی ڈی ایم نے تین سال  حکومت کا مکمل  ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی  ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو تمام مسائل  سے نکال سکتی ہے۔