Tuesday, May 14, 2024

عمران خان سال 2020 کے مسلمان ’’ مین آف دی ائیر‘‘ قرار

عمران خان سال 2020 کے مسلمان ’’ مین آف دی ائیر‘‘ قرار
August 23, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سال 2020کے 500بااثر مسلمانوں کی فہرست میں   ’’مین آف دی ایئر‘‘ قرار پائے عمران خان، فہرست میں مفتی تقی عثمانی پہلے، آیت اللہ خامنہ ای دوسرے، زاید بن النہیان تیسرے نمبر پر موجود ۔ سعودی شاہ سلمان کا چوتھا، اردن کے شاہ عبداللہ کا پانچواں، ترک صدر اردوان کا چھٹا نمبر ۔ فہرست میں وزیراعظم عمران خان کو 16ویں، محمد بن سلمان کو 24ویں نمبر پر رکھا گیا۔

پاکستان کا ایک اور اعزاز ، اردن کے تھنک ٹینک نے وزیراعظم عمران خان کو مین آف دی ایئرقراردے  دیا ۔ ادارے کی جانب سے پاکستان کو 1992 کا ورلڈ کپ جتوانے میں عمران خان کے قائدانہ کردار، شوکت خانم اسپتال کے قیام  ،سیاست میں ان کی جدوجہد ، وزیراعظم کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر، اسلامو فوبیا اور امن کیلئے   کرادر اور اقوام متحدہ میں ان کی حالیہ تقریر کو سراہا گیا ہے۔

 اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیزنے 500 بااثرمسلمانوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔  پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز کی بات کہ فہرست میں بھی سب سے اوپر ایک پاکستانی شخصیت ہیں ۔500 بااثر شخصیات میں پاکستانی عالم دین مفتی تقی عثمانی سر فہرست  اور وزیراعظم عمران خان دنیا کے 16ویں بااثر مسلمان ہیں۔

رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز لندن نے  فلسطینی نژاد امریکی خاتون سیاستدان اور کانگریس کی رکن راشدہ طالب کو ویمن آف دی ایئر قرار دیا  ہے۔

دنیا کی دوسری بااثر مسلمان شخصیت ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کو قرار دیا گیا ہے۔ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان بن عبدالعزیز چوتھے، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم پانچویں، ترک صدر رجب طیب اردوان چھٹے نمبر پر ہیں۔