Thursday, April 25, 2024

عمران خان زکوٰۃ اور خیرات کے پیسے کاحساب دیں: نون لیگ

عمران خان زکوٰۃ اور خیرات کے پیسے کاحساب دیں: نون لیگ
January 18, 2017

اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا۔ صرف عدلیہ کی مہر لگنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان خیبرپختونخوا میں اپنی کارکردگی کا کوئی ایک کارنامہ ہی بتا دیں۔ خواجہ آصف نے عمران خان سے شوکت خانم اسپتال کی زکوٰۃ اور خیرات کے پیسے کا حساب بھی مانگ لیا۔

طلال چودھری نے کہا عمران خان کرکٹ کی طرح سیاست میں آخری جوا بھی ہار جائیں گے۔ عمران خان پاناما کے نام پر سیاسی جوا کھیل رہے ہیں۔

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹے الزامات لگانے کی عادت ہے۔ انہیں جلد معافی مانگنی پڑے گی۔