Wednesday, April 24, 2024

عمران خان دھاندلی کے ثبوت پیش نہیں کر سکے، 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری وہ تبدیلی ہے جو آ چکی ہے: احسن اقبال

عمران خان دھاندلی کے ثبوت پیش نہیں کر سکے، 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری وہ تبدیلی ہے جو آ چکی ہے: احسن اقبال
May 2, 2015
لاہور (92نیوز) آج پوری دنیا کے میڈیا نے اس بات کو تسلیم کیا کہ چین کے ساتھ46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نے پاکستان کو تحفظ کی جگہ بنا دیا ہے یہ ہے وہ تبدیلی جو آگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام قومی قیادت کا فرض ہے کہ پاکستان چین راہداری میں اپنا حصہ ڈالے، غیرذمہ دارانہ قسم کے بیان دینا ہماری سیاست کا کام نہیں ہے، عمران خان جس ثبوت کی بات کر رہے تھے وہ پیش نہیں کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کو الیکشن ٹریبونل کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے الطاف حسین کے بیان کا شدید نوٹس لیا ہے جبکہ اس وقت عسکری اور سیاسی قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ کسی ادراے کی کردارکشی کرنا پاکستان کے خلاف ہے، میڈیا، سول ادارے، سیاست سب پاکستان کے انجن ہیں۔