Friday, May 17, 2024

عمران خان دھاندلی کے الزامات پر معافی مانگیں:دانیال عزیز، یو ٹرن لینا تحریک انصاف کی عادت ہے :طلال چودھری

عمران خان دھاندلی کے الزامات پر معافی مانگیں:دانیال عزیز، یو ٹرن لینا تحریک انصاف کی عادت ہے :طلال چودھری
July 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے دھاندلی کے الزامات پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا دانیال عزیز نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کے قائد کو پہلے ہی کہا تھا کہ معافی مانگ لیں طلال چودھری کہتے ہیں ٹافیاں کھانے کا دور  گزر گیا  اب معافیاں مانگنے کا وقت آگیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف کے کپتان کو پہلے ہی مشورہ دیا تھا کہ دھاندلی  کے الزامات لگانے پر قوم سے معافی مانگ لیں عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہو کر پارلیمنٹ کو جعلی کہتے رہے  ناچ گا کر قوم کا وقت ضائع کیا گیا۔ طلال چودھری نے کہا کہ یو ٹرن  تحریک انصاف کی پرانی عادت ہے عمران خان الیکشن کمیشن کو نہیں مانتےلیکن اسی کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا میں الیکشن بھی کراتے ہیں،اسمبلی کو جعلی کہتے رہے رقم لی اور شوکت خانم اسپتال میں ڈال دی۔ اس موقع پر محمد زبیرکا کہنا تھا کہ  عارف علوی نے ٹویٹ  کے ذریعے معذرت کی  افوہوں پر  تختہ الٹنے کےلئے تیار ہو گئے،بلوچستان میں پی ٹی آئی کو 24000 ووٹ ملے علاوہ ازیں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں عام انتخابات میں پینتیس پنکچروں کے الزامات پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔