Sunday, September 8, 2024

  عمران خان دوبارہ دھرنےکی غلطی نہیں کریں گےوگرنہ انجام اچھانہیں ہوگا : پرویزرشید

   عمران خان دوبارہ دھرنےکی غلطی نہیں کریں گےوگرنہ انجام اچھانہیں ہوگا : پرویزرشید
August 28, 2015
لاہور(92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ عمران خان دوبارہ دھرنے کی غلطی نہیں کریں گے وگرنہ اس کا انجام بھی اچھا نہیں ہوگا شیخ رشید اگر لاہور سے الیکشن لڑیں گے تو ان کا زرضمانت وہ خود جمع کروائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان بار بار الیکشن کمیشن کے اراکین کو تبدیل کرنے کی بات کرتے ہیں مگر خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اور تمام ضمنی انتخابات بھی لڑے اور ہری پور میں تو پورے خاندان کے ہمراہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دوبارہ دھرنے کی غلطی نہیں دھرائیں گے وگرنہ اس کا انجام بھی برا ہی ہوگا پہلے دھرنے میں تو ادھار پر ڈھول اور دیگیں مل جاتی تھیں مگر اب وہ بھی نہیں ملیں گی۔ پرویز رشید نے شیخ رشید کو لاہور سے الیکشن لڑنے کی صورت میں ان کا زرضمانت خود جمع کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ یہ انہیں واپس نہیں ملے گا مگر وہ پھر بھی زرضمانت جمع کروائیں گے۔ انہوں نے جہانگیر ترین سے کہا کہ اگر انہوں نے ان کے مقابلے میں الیکشن لڑا تو ان کا جہاز بھی بک جائے گا۔ پرویز رشید نے کہا کہ سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر سرحدی خلاف ورزیوں پر بھارت کے سفیر کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے کہ بھارت امن کے لیے کردار ادا کرے۔ پرویز رشید نے کہا کہ سندھ میں کسی کے ساتھ ذاتی یا سیاسی بنیادوں پر کارروائی نہیں ہورہی اور نہ ہی وہ ایسا کریں گے ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس میں سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کو ملزمان تک رسائی دی گئی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے اگر کوئی تحفظات ہیں تو ان کو بھی دور کیا جائیگا۔