Monday, September 16, 2024

عمران خان دس ارب روپے کی پیشکش کے دعوے پر قائم

عمران خان دس ارب روپے کی پیشکش کے دعوے پر قائم
April 28, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)مجھے عدالت بلاؤ بتا دوں گا دس ارب کی پیشکش کرنے والے کا نام کیا ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ نوازشریف   اور شہباز شریف  عدالت گئے تو ان کے خاندان کے مزید افراد بھی پھنس جائیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ میں پرجوش خطاب سے کھلاڑیوں کا لہو خوب گرمایا ۔بولے کہ ن لیگ مافیا ہے عدالت بلاؤ دس ارب کی پیشکش کرنے والے کا بتا دیں گے۔ کپتان نے بات یہیں ختم نہیں کی بلکہ یہ بھی کہ دیا کہ عدالت سے درخواست کریں گے کہ  اُس شخص کو تحفظ دے۔ عمران خان نے کہا کہ عدالت میں گیا تو شریف خاندان کے مزید لوگ بھی پھنس جائیں گے۔عمران خان نے بات اس سے بھی آگے بڑھائی اور کہا کہ اُنہیں راضی کرنے والے کو دو ارب دینے کا وعدہ کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کبھی عدالت مت جانا نہیں تو سب کچھ سامنے آجائے گا۔ نواز شریف اور شہباز شریف قرآن مجید پر حلف دیں  کہ کبھی کسی کو رشوت نہیں دی تو میں ماں جاؤں گا ۔