Thursday, May 9, 2024

عمران خان خود کو اوپر کریں اور تقسیم در تقسیم ختم کرکے قومی اتفاق رائے پیدا کریں ، راجہ فاروق حیدر

عمران خان خود کو اوپر کریں اور تقسیم در تقسیم ختم کرکے قومی اتفاق رائے پیدا کریں ، راجہ فاروق حیدر
February 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا وزیراعظم عمران خان خود کو اوپر کریں اور تقسیم در تقسیم ختم کرکے قومی اتفاق رائے پیدا کریں۔ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا بیان سامنے آ گیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قانون ساز اسمبلی میں عمران خان کی موجودگی کےدوران کہا خود کو اپر کریں اور تقسیم در تقسیم ختم کرکے قومی اتفاق رائے پیدا کریں۔ راجہ فاروق حیدر کے بیان پر عمران خان نے فوری جواب دیا۔ خطاب کرنے آئے تو بولے کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تاہم وہ گھر میں چوری کرنے والے سے دوستی کیسے کریں؟جس نے ملک لوٹا اس سے مفاہمت کرنے کا کوئی نہ کہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے موقع پر بات سیاست کی طرف چلی گئی تو وزیراعظم عمران خان نے ایک شعر بھی پڑھا۔ وزیراعظم عمران خان یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قانون ساز اسمبلی پہنچے اور خطاب کرکے کشمیریوں کو ہر قسم کے سیاسی اور اخلاقی تعاون کا یقین دلایا۔