Thursday, May 9, 2024

عمران خان حقیقی معنوں میں مقبوضہ کشمیر کے سفیر بن گئے

عمران خان حقیقی معنوں میں مقبوضہ کشمیر کے سفیر بن گئے
January 25, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان  دنیا میں جہاں بھی گئے کشمیر اور اہل کشمیر کی آواز بن گئے ، مسئلہ کشمیر پر سوئی ہوئی اقوام عالم کو جگانے میں عمران خان کافی حد تک کامیاب رہے ہیں، عمران خان کے دبنگ مؤقف کا نتیجہ ہےکہ عالمی میڈیا ہو یا عالمی فورم ہر طرف کشمیر کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان حقیقی معنوں میں مقبوضہ کشمیر کے سفیر بن گئے جب کہ مودی حکومت کو عالمی سطح پرمنہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی ، معروف عالمی جریدے ہوں یا ٹی وی چینلز  مقبوضہ کشمیر شہ سرخیوں میں ہے ۔ وزیراعظم عمران کا بین الاقوامی میڈیا کو دیا گیا کوئی بھی انٹرویو ہو انہوں نے پہلی بات مسئلہ کشمیر پر ہی کی ہے ۔ نازی مودی ، فاشسٹ مودی  عالمی سطح پر یہ نعرے گونج رہے ہیں تو اس کا سہرہ بھی عمران خان  کے ہی سر ہے ، اقوام متحدہ میں عمران خان کے مقبوضہ کشمیر بارے  خطاب نے پوری دنیا کی توجہ اس اہم حل طلب مسئلے کی جانب مبذول کرائی ۔ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم پر عمران خان نے ایک بار پھرمسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ، سائیڈ لائن پر ہونے والی ملاقاتوں کا محور بھی مسئلہ کشمیر رہا۔ ڈیووس میں امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے مسئلہ کشمیر کی اہمیت پر کچھ انداز میں زور دیا ۔ سفیر کشمیر وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو مودی سرکار کی سفاکیت کا احساس دلا دیا ، امریکی صدر سے لیکر مغربی میڈیا تک ہر کسی کی زبان پر کشمیر کا ذکر رواں ہے۔ یہ وزیراعظم عمران خان کی خارجہ پالیسی کا ہی ثمر ہے کہ 6 ماہ کے دوران دوسری مرتبہ سلامتی کونسل کا کشمیر کی صورتحال پراجلاس بلایا گیا ، آج پوری دنیا کشمیر کے مسئلے اور اسکی اہمیت سے واقف ہوچکی ہے۔