Sunday, September 8, 2024

عمران خان جس نظام پر تنقید کرتے ہیں اسی کے فیصلوں پر اترارہے ہیں  : پرویز رشید،آصف کرمانی

عمران خان جس نظام پر تنقید کرتے ہیں اسی کے فیصلوں پر اترارہے ہیں  : پرویز رشید،آصف کرمانی
August 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قوم کے ساتھ ایک اور مذاق کردیا ان کا اپنے بیان میں عمران خان پر تبصرہ تھا کہ ایسا بد زبان لیڈر توبہ استغفراللہ،، آصف کرمانی کہتے ہیں زندہ دلان لاھور ضمنی انتخاب میں عمران کی غلط فہمی دور کر دینگے۔ تفصیلات کےمطابق عمراں خان کی جانب سے الیکشن کمشن کے باہر دھرنے کے اعلان پر  ردعمل میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خان صاحب جس انصاف کے نظام پر تنقید کررہےہیں اسی کےدو فیصلوں پر  اترا رہےہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں قوم عمران خان کی حیثیت کو جان چکی ہے،،  جب سے ضمنی انتخاب کا  اعلان ہوا ہے وہ  بوکھلا گئےہیں،،انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کیمرے ضرور لگائیں تاکہ پتہ چلے کہ  قوم آپ کو ووٹ نہیں دیتی،، پرویز رشید نے مزید کہا ہے کہ خان صاحب حیثیت دیکھ کر لوگوں کو چیلنج کیا جاتا ہے، نوازشریف 3 مرتبہ وزیراعظم بن چکےہیں آپ بمشکل ایم این اے بنے ہیں نواز شریف کے سپاہی سے 2 مرتبہ شکست کھانے والا نواز شریف کو چیلنج کس طرح کر رہا ہے،، نواز شریف کو الیکشن کا چیلنج دے کر حلقے میں دوسرا امیدوار نامزد کرکےعمران ایک دفعہ پھر بھاگ گیا ۔ نواز شریف کے سیاسی مشیر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے نواز شریف جیسے بن کے دکھائیں پھر چیلنج کرنے کا سوچیں،، اور این اے 122سے بھاگنے کے بہانے نہ تراشیں،،  ان کا کہنا ہے کہ لاھور پی ایم ایل این کا گڑھ ہے زندہ دلان لاھور ضمنی انتخاب میں عمران کی غلط فہمی دور کر دینگے۔