Wednesday, April 24, 2024

عمران خان جتنی مرضی سازشیں کر لیں وزیراعظم نہیں بنیں گے: نون لیگ

عمران خان جتنی مرضی سازشیں کر لیں وزیراعظم نہیں بنیں گے: نون لیگ
January 18, 2017

اسلام آباد (92نیوز) خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ عمران خان جتنی مرضی سازشیں کر لیں وزیراعظم نہیں بنیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے آج اپنی توپوں کا رخ عمران خان کے ساتھ ساتھ شیخ رشید کی جانب موڑ دیا اور کہا گھر گھر پھرنے والے شیخ رشید کو تحریک انصاف میں جگہ مل گئی۔ عمران خان عدالتوں کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ ان کے خواب میں بھی نواز شریف آتے ہیں۔

انہوں نے کہا مخالفین سنجیدہ ہوتے تو میڈیا میں جواب دینے بجائے عدالت میں دیتے۔ عمران خان اداروں کو دباو میں لانے کی سازش کر رہے ہیں۔ عمران خان صرف پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے پر تلے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کیا گھیراو اور دھرنوں سے ملک آگے جاتا ہے، عمران خان سے پوچھا جائے کہ وہ کس کے لئے کام کر رہے ہیں۔ کے پی کے کے حکمران اپنی کارکردگی پر بات نہیں کرتے۔ عمران خان نے ’’اوئے تو‘‘ کا کلچر پروان چڑھایا ہے۔