Friday, April 26, 2024

عمران خان تمام تر سازشوں کے باوجود فاتح رہے، فیصل واوڈا

عمران خان تمام تر سازشوں کے باوجود فاتح رہے، فیصل واوڈا
November 13, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) فیصل واوڈا نے کہا عمران خان تمام تر سازشوں کے باوجود فاتح رہے۔

فیصل واوڈا نے ٹویٹ پیغام میں کہا نواز شریف کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے تو شورٹی بانڈز جمع کرانے سے انکار کیوں؟

https://twitter.com/FaisalVawdaPTI/status/1194594491950387201

مجرموں کیلئے پیسہ ہی سب کچھ ہے۔ انہوں نے کہا ہم وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں کہ انھیں بے نقاب کرنے کا دوبارہ موقع دیا۔

ادھر فواد چودھری کا کہنا ہے نواز شریف گارنٹی دیں ٹھیک ہو کر واپس آجائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے زرداری کے ساتھیوں سے بات چیت چل رہی ہے۔ وہ تھوڑے بہت پیسے دیں گے تو باہر جائیں گے۔