Sunday, May 5, 2024

عمران خان تحریک انصاف الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں پر برہم، ٹربیونل کو سینئر پارٹی رہنماؤں کی تحقیر کا اختیار نہیں: عمران خان

عمران خان تحریک انصاف الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں پر برہم، ٹربیونل کو سینئر پارٹی رہنماؤں کی تحقیر کا اختیار نہیں: عمران خان
June 16, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں پر پارٹی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سینئر پارٹی رہنماؤں کی تحقیر نہیں کی جانی چاہئے جبکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور نادر لغاری نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے تحریک انصاف الیکشن ٹربیونل کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ کہتے ہیں دوبارہ پارٹی الیکشن کے فیصلے کے بعد ٹربیونل کو تحلیل کر دیا تھا۔ ٹربیونل کو سینئر پارٹی رہنماؤں کی تحقیر کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کے بیان پر جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو ذہنی مریض قرار دیا اور کہا کہ میرا ان سے کوئی جھگڑا ہے نہ ہی ان کے پاس کسی کو پارٹی سے نکالنے کا کوئی اختیار ہے۔ پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ٹربیونل کو تحلیل کر دیا تھا۔ نادر لغاری نے بھی فیصلے کو ایک مذاق قرار دیا اور کہا کہ فیصلے کو پارٹی چیئرمین جانیں یا ان کا ٹربیونل۔ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔