Thursday, April 25, 2024

عمران خان بھارتی وزیر اعظم مودی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ، بلاول بھٹو

عمران خان بھارتی وزیر اعظم مودی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ، بلاول بھٹو
April 13, 2019

گھوٹکی (92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی الیکشن مہم چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بھارتی وزیراعظم مودی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے  حکومتی اتحاد پر سندھ توڑنے کی سیاست کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ عمران خان صرف بنی گالہ کے وزیر اعظم نہیں، وفاق نے سندھ پر ڈاکا  ڈالا ہوا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  وفاق نے سندھ پر ڈاکا  ڈالا ہوا ہے ،ہمارے پیسے نہیں دے رہے۔ ،ہم پولیس کو سیاسی طور استعمال نہیں کر رہے،کہیں پولیس سے زیادتیاں ہوئیں توازالہ ہو گا ،ہم گھوٹکی سمیت پورے سندھ میں یونیورسٹیاں بنانا چاہتے ہیں مگروفاق رکاوٹ ہے۔