Friday, April 26, 2024

عمران خان بغیر ثبوت الزامات لگانے کے ماہرہیں ،اپنی زیادتیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے دوبارہ الیکشن کرانا چاہتے ہیں : انوشہ رحمان ،طلال چودھری

عمران خان بغیر ثبوت الزامات لگانے کے ماہرہیں ،اپنی زیادتیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے دوبارہ الیکشن کرانا چاہتے ہیں : انوشہ رحمان ،طلال چودھری
June 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)مسلم  لیگ  نون کے  رہنماؤں نے  عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے  ہوئے  کہا  ہے کہ  تحریک انصاف کے سربراہ   بغیر   ثبوت  الزامات لگا نے کے ماہر  ہیں  وہ   اپنی   زیادتیوں پر  پردہ  ڈالنے کے لئے دوبارہ   بلدیاتی  انتخابات   کرانا چاہتے ہیں۔ سپریم  کورٹ کے باہر میڈیا سے  گفتگو  کرتے  ہوئے انوشہ رحما ن نے کہا کہ  عمران خان اقتدار کی ہوس میں کچھ  بھی  کر سکتے ہیں۔ انتخابی  دھاندلی   سے متعلق ان کے  پاس  ثبوت بھی   نہیں لیکن وہ  الزامات  لگا نے سے باز نہ آئے۔ مسلم لیگ  نون کے رہنما طلال  چودھری  نے کہا کہ خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات  میں  ہلاکتیں  افسوسناک ہیں اس کا  حساب کون دے گا ،عمران خان  کی جانب سے  دوبارہ   پولنگ کی  پیشکش،دھاندلی کا  اعتراف ہے۔ لیگی  رہنما کا  مزید کہنا  تھا کہ عمران خان اور ان کے وزیر نے جو زیادتیاں کیں ان پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی  جا رہی ہےلیکن معاملہ  آ جا کر پپو پر رک جاتا ہے۔