Thursday, March 28, 2024

عمران خان ایک بار پھر تیسری شادی کیلئے بے قرار نظر آنے لگے

عمران خان ایک بار پھر تیسری شادی کیلئے بے قرار نظر آنے لگے
November 19, 2016

 لندن(92نیوز)کھلاڑیوں کے کپتان تیسری شادی کے لئے بے قرار کہتے ہیں اگرچہ پہلے ٹریک ریکارڈ ٹھیک نہیں لیکن پھر بھی تیسری کی کامیابی کے لئے دعا کریں  جبکہ ریحام خان کہتی ہیں اُن کا ٹریک الگ عمران کا ٹریک الگ تو کیسے کہہ سکتی ہیں عمران خان کی تیسری شادی کامیاب ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا مانچسٹر میں شادی کی تقریب میں مہمانوں سے دل کی بات کہہ ہی ڈالی ۔ شادی کے سوال پر شرماتے ہوئے کہا  کہ تیسری شادی کا نمبر آنے والا ہے اگرچہ ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں لیکن سب تیسری کی کامیابی کے لئے دعا کریں ۔

حاجی عدیل کی وفات پر تعزیت کے لئے پہنچنے والی ریحام خان سے نائنٹی ٹو نیوز نے عمران خان کی تیسری شادی کی خواہش کا سوال پوچھا تو وہ بولیں عمران کا ٹریک الگ ،اُن کا ٹریک الگ ہے تو کیسے کہہ سکتی ہیں کہ عمران کی تیسری شادی کامیاب ہو گی ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی ملک بھر میں موضوع بحث بنتی رہتی  ہے تاہم کب ہو گی اور کس حد تک کامیاب ہو گئی اس کا فیصلہ تو وقت کرے گا ۔۔