Friday, May 10, 2024

عمران خان اگلی حکومت بھی بنائیں گے، شیخ رشید

عمران خان اگلی حکومت بھی بنائیں گے، شیخ رشید
May 27, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا، حکومت مدت پوری کرے گی، عمران خان اگلی حکومت بھی بنائیں گے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے امریکا کو فوجی اڈے نہیں دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا، وزیراعظم سندھ میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ سندھ میں گورنرراج نہیں لگ رہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ، کچے میں ڈاکوؤں کو سیاسی طور پر ہینڈل کیا جا رہا ہے، صوبائی حکومت سے ملکر ڈاکوؤں کا خاتمہ کریں گے۔

شیخ رشید بولے کہ، سندھ پولیس کو جدید اسلحہ دیں گے، سندھ حکومت جہاں چاہے رینجرز کو تعینات کرسکتی ہے، دہشت گردوں کے شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکاروں کا صفایا ہوگا۔