Saturday, April 20, 2024

عمران خان اپنے امیدوار کو دستبردار کر کے عزت بچالیں، آزاد امیدوار کی دستبرداری حق پرستی کی فتح ہے: الطاف حسین

عمران خان اپنے امیدوار کو دستبردار کر کے عزت بچالیں، آزاد امیدوار کی دستبرداری حق پرستی کی فتح ہے: الطاف حسین
April 20, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے امیدوار کو دستبردار کر کے اپنی عزت بچا لیں۔ کہتے ہیں وہ آئندہ تقاریر میں رونے اور گانے کی روایت برقرار رکھیں گے۔ این اے دو سو چھیالیس سے آزاد امیدوار محفوظ یار خان کی ایم کیو ایم کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کے موقع پرلندن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ محفوظ یارخان کا ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہونا حق پرستی کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ محفوظ یار خان کا ایم کیو ایم میں خیرمقدم کرتے ہیں۔ کنور نوید جمیل اور محفوظ یار عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سارے چراغ بجھ جائیں گے لیکن حق پرستی کا چراغ جلتا رہے گا۔ متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے محبوب کرکٹر کو بتانا چاہتے ہیں کہ انہیں سروں سے بہت محبت ہے، اسی لیے وہ تقاریرمیں گنگناتے ہیں۔ اس موقع پرالطاف حسین نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت کریں گے تو انہیں اچھی نوکری کے ساتھ ساتھ خوبصورت دلہن بھی مل جائے گی۔