Friday, March 29, 2024

عمران خان اپنا ووٹ یونین کونسل 23 میں کاسٹ کریں گے

عمران خان اپنا ووٹ یونین کونسل 23 میں کاسٹ کریں گے
November 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان یونین کونسل نمبر 23 موہڑہ نور میں اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان یونین کونسل نمبر 23 میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ عمران احمد خان نیازی کا ووٹ نمبر 616 ہے۔ . ذرائع کے مطابق عمران خان ساڑھے دس بجے اپنا ووٹ پول کرنے کے لئے موہڑہ نور پولنگ سٹیشن آئیں گے۔ عمران خان کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے بڑی تعداد ان کے استقبال کے لئے موجود ہے۔