Thursday, April 25, 2024

عمران خان اور ہماری سوچ ایک ہی ہے ، چودھری پرویز الٰہی

عمران خان اور ہماری سوچ ایک ہی ہے ، چودھری پرویز الٰہی
July 7, 2019
گجرات  ( 92 نیوز ) قائم مقام گورنر پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ہماری سوچ ایک ہی ہے ،  دوہ غریب عوام کا درد رکھتے ہیں ، پاکستان اور غریب عوام کی ترقی ہمارا ویژن ہے ، اس پر عمل کر کے ہی پاکستان ترقی کریگا۔ سابق وزیر زعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے گجرات میں چودھری سجاد حیدر میموریل اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  قائم مقام  گورنر پنجاب  چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی  نے مجھ سے ملاقات  میں تاجروں  کے مسائل  پر غور کرنے کا یقین دلایا ہے نوازشریف، شہبازشریف نے سارا ملک اور صوبہ اجاڑ دیا ہے، یہ اب اور کیا چاہتے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی اسپتال کو شروع نہ کرنے پر جو قیمتی  جانیں ضائع ہوئیں  آج انہی کے لواحقین کی بد دعائیں شہباز شریف کا پیچھا کر رہی ہیں لیکن اب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر آباد کارڈیالوجی اسپتال کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ قائم مقام  گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان  کی ترقی  ہی ہم سب کی ترقی  ہے  ،تاجر برادری وزیر اعظم عمران خان  کے وژن  میں تعاون کرے  ، ملک میں موجود ٖغریب عوام کے دکھ درد کو سمجھنے والے وزیر اعظم اور ہماری سوچ ایک ہے۔