Wednesday, April 24, 2024

عمران خان اور کابینہ نے 400 بھارتی دوائیوں کو منگوانے سے روکا، شیخ رشید

عمران خان اور کابینہ نے 400 بھارتی دوائیوں کو منگوانے سے روکا، شیخ رشید
May 9, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید نے شہبازشریف پر پھر لفظی ٹرین چڑھا دی، کہتے ہیں کہ عمران خان اور کابینہ نے 400 بھارتی دوائیوں کو منگوانے سے روکا، شہبازشریف اپنے کاغذ لندن بھول آئے ہیں، لیکن نظرنہیں آتا کہ انہیں لندن جانے کی اجازت ملے گی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹارزن کی واپسی ہوگی اسے کوئی نہیں روک سکتا، وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلے گا۔ کورونا کے بعد ورلڈ آرڈر بدلتا ہوا دیکھ رہا ہوں، چین امریکا اور امریکہ چین پر الزام لگا رہا ہے جو خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی طور پر اہم ملک ہے بھارت پاکستان میں آگ لگا سکتا ہے۔ کشمیر کے حالات پاکستان بھارت میں چھوٹے بڑے تصادم کا باعث بن سکتے ہیں۔ بھارت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا اس کی بھول ہے۔ شیخ رشید بولے کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں جس دن شوگر ملوں کی فرانزک رپورٹ آئی عمران خان ایکشن لے گا۔ ایکشن لینا مجبوری ہے، عمران خان کی قوم سے کمٹمٹ ہے۔ آئی پی پیز کا معاملہ زیر التواء ہے، کمیشن کا انچارج نہیں لگا جج کا لگنا باقی ہے جس میں پانچ سے چھ ماہ کا مرحلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سارے ریلوے کالونیز کو تیس ستمبر تک بجلی کے میٹر لگ جائیں گے۔ فی ویگن کنٹینر کرایوں میں پانچ ہزار روپے کمی کی گئی، رات بارہ بجے تک اطلاق ہوگا۔ ٹرینوں کی بندش سے ہرماہ پانچ ارب کا نقصان ہو رہا ہے، ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کےلیے پیسے نہیں ہیں۔ دو ریلوئے کی کمپنیاں بند کر دی ہیں پراکس ریل کاپ سمیت دیگر شعبے بند کرنے کے لئے فیصلہ نہیں کئے۔