Tuesday, April 16, 2024

عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کامیاب رہے ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کامیاب رہے ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
July 26, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) پاک امریکا تعلقات میں پیش رفت کا آغاز ہو گیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے مابین مذاکرات کو کامیاب قرار دے دیا۔ اپنی پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے مابین مثبت اور کامیاب مذاکرات ہوئے جس کے بعد اب پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں پیشرفت کا وقت آ گیا ہے۔ مارگن اورٹیگس نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرے۔ امریکہ نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں افغانستان میں اربوں ڈالرخرچ کیے تاہم خطے میں امن کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں امریکہ کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا۔ مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان کی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بھی اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں جانب سے باہمی تعلقات مزید بڑھانے کا اظہار کیا گیا۔