Thursday, April 25, 2024

عمران خان اور عارف علوی کی آڈیو ٹیپ نے سیاسی ماحول پھر گرم

عمران خان اور عارف علوی کی آڈیو ٹیپ نے سیاسی ماحول پھر گرم
March 27, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)عمران خان اور عارف علوی کی آڈیو ٹیپ سے سیاسی ماحول ایک مرتبہ پھر گرم ہو گیا ہے۔ مختلف سیاسی رہنماوں نے ٹیپ کے منظر عام پر آںے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ۔ پرویز رشید نے کہاکہ ٹیپ سے ثابت ہو گیا تحریک انصاف چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتی تھی جبکہ زعیم قادری کہتے ہیں آڈیو ٹیپ پر مقدمہ درج کرنے کافیصلہ نہیں ہوا ، جبکہ تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چیئرمین کی پوزیشن کلیئر کرنے میدان میں اتر آئے۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور سینئر پارٹی رہنما عارف علوی کی مبینہ آڈیو ٹیپ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہونے کے بعد ملک میں سیاسی پارہ پھر چڑھ گیا ہے۔ ٹیپ منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دھرنا جمہوری حکومت کے خلاف سازش تھی انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملے میں تحریک انصاف کا نام بھی شامل ہونا چاہیے ۔ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے بھی عمران خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ عمران خان کا یہ غیر جمہوری فعل اس کےلئے سیاسی مشکلات پیدا کرے گا۔ پارٹی چیئرمین کی ساکھ پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے عمران اسماعیل میدان میں اترے عارف علوی کاکہنا تھا کہ اداروں کو چاہیے کہ سیاستدانوں کے بجائے دہشت گردوں کی فون کالز  ٹیپ کریں۔ عمران خان کی ٹیپ پر تحریک انصاف چھوڑنے والے جاوید ہاشمی نےکہا کہ عمران خان جان بوجھ کرریڈ زون گئے ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف معافی نہیں مانگے گی۔