Saturday, April 27, 2024

عمران خان اور شیخ رشید برطانیہ روانہ

عمران خان اور شیخ رشید برطانیہ روانہ
November 18, 2016

 

اسلام آباد(92نیوز)عمران خان اور شیخ رشید اسلام آباد سے برطانیہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید دونوں لندن روانہ ہوگئے ہیں ۔

دونوں رہنماوں کی لندن روانگی سے قبل ہی  شاہ محمود قریشی  وہاں پہنچے ہوئے ہیں جبکہ ڈاکٹرطاہرالقادری  بھی  لندن میں موجود ہیں  ۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ ایک بار  پھر پاکستانی سیاست کا مرکزبن گیا ہے کیونکہ اہم ترین پارٹیوں کے سربراہان لندن میں موجود ہیں جبکہ پاکستان کے وزیرداخلہ بھی اس وقت لندن میں ہی موجود ہیں ۔