Saturday, May 11, 2024

عمران خان اور شاہد آفریدی کی جوڑی بہترین قرار

عمران خان اور شاہد آفریدی کی جوڑی بہترین قرار
May 9, 2020

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سوشل میڈیا پر ڈریم پیئر مہم جاری ہے ،جس میں شائقین  ماضی اور موجودہ کھلاڑیوں کی ڈریم پیئر جوڑیاں  منتخب کر رہے  ۔ پی سی بی  ڈریم پیئر مہم میں آل راؤنڈر کی بہترین جوڑی بھی سامنے آگئی ،92ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان  عمران خان اورشاہد آفریدی کی جوڑی کو  بہترین جوڑی قرار دیا  گیا ۔

پی سی بی کی سوشل میڈیا پر ڈریم پیئر مہم جاری ہے ، جس میں  شائقین کرکٹ  ماضی اور موجودہ کھلاڑیوں کی ڈریم پیئر جوڑیاں  منتخب کر رہے ہیں  ، پی سی بی  ڈریم پیئر مہم میں آل راؤنڈر کی بہترین جوڑی کا انتخاب بھی ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد صارفین نے 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان اور  شاہد آفریدی کی جوڑی کو  مقبول ترین آل راونڈرجوڑی قرار دیا۔ 

سابق کپتان شاہد آفریدی اور سابق فاسٹ میڈیم باؤلرعبدالرزاق کی جوڑی دوسرے نمبر پر رہی۔

 لیجنڈ سابق فاسٹ باؤلر عمران خان اور عبدالرزاق کی جوڑی مقبولیت میں تیسرے نمبر پر رہی ، قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے بھی اس مہم میں اپنا حصہ ڈالاْ

راشد لطیف نے عمران خان اور شاہد آفریدی، باسط علی نے عمران خان اور وسیم اکرم جبکہ وہاب ریاض نے عبدالرزاق اور اظہر محمود کی جوڑیوں کو اپنے  ڈریم پیئر کے طور پر چنا۔