Friday, April 26, 2024

عمران خان اور ریہام کی شادی  کے بعد برطانوی میڈیا کے انکشافات

عمران خان اور ریہام کی شادی  کے بعد برطانوی میڈیا کے انکشافات
October 30, 2015
لاہور(ویب ڈٰیسک)عمران خان اور ریہام کی شادی پر برطانوی میڈیا بھی شروع دن سے متحرک رہا ، برطانوی اخبارات نے شادی کے حوالے سے کئی انکشافات کئے ، ڈیلی میل  کے مطابق ریہام عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان پر الزامات عائد کر تی رہی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ریہام خان کچھ عرصہ قبل برطانیہ گئیں جس کےبعد ڈیلی میل نے دعویٰ  کیا  کہ  دال میں ضرورکچھ کالا ہے ۔ اخبار کے مطابق ریہام کے کزن نے عمران خان کی سابقہ  اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ پر الزام کی بوچھاڑ کی ، ریہام کے کزن کے  نام کو ڈیلی میل نے راز میں رکھا ۔ کزن  نے بتایا کہ  جمائمہ  ریہام اور عمران خان کی شادی سے خوش نہیں  اور آئے دن انکے خلاف پراپیگنڈا کرنے میں لگی رہتی  ہیں ۔ جمائمہ   نہیں چاہتیں کہ ریہام کی شادی کامیاب ہو،یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا ہو یا نیوز ویب سائٹس آئے دن ریہام کے خلاف کوئی نا کوئی نیا پراپیگنڈا سامنے آجاتا ہے۔ کبھی ریہام کی ڈگری کو موضوع بنایا جاتا ہےتو کبھی ریہام کے سابق شوہر کو زیر بحث لایا جاتا ہے،جو محض ریہام کے خلاف پراپیگنڈا ہے۔ اسی طرح ٹیلی گراف نے بھی عمران اور ریہام کی شادی پر تبصروں کی بھرمار رکھی دوسری جانب جمائمہ نے اپنی ٹوئٹس میں اس شادی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔