Monday, May 6, 2024

عمران خان اور دہشت گردوں میں کوئی فرق نہیں : پرویز رشید

عمران خان اور دہشت گردوں میں کوئی فرق نہیں : پرویز رشید
April 25, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پرویز رشید نے کپتان کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب اگر آپ وزیر اعظم کو گریبان سے گھسیٹنے کی بات کرتے ہیں تو آپ میں اور دہشت گردوں میں کوئی فرق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کو مشورہ دیا کہ آپ مشروب مشرق پیا کریں تاکہ آپ ہوش میں رہیں۔ آپ نے ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی کمیشن کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرنا۔ پرویز رشید نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ کے ججوں پر اعتماد کرنا چاہیے۔ اگر نوازشریف کے خلاف فیصلہ آیا تو وہ فوراً گھر چلے جائیں گے لیکن فیصلہ اگر عمران کے خلاف آیا تو وہ کیا کریں گے۔ حکومتی ترجمان نے وزیراعظم کی صحت بہتر ہونے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ پرسوں سارا دن ان کے ساتھ گزرا۔ وہ ہشاش بشاش ہیں اور لطیفے بھی سناتے رہے۔