Friday, May 10, 2024

عمران خان اور حکومت تو ختم ہو چکی ، شاہد خاقان عباسی

عمران خان اور حکومت تو ختم ہو چکی ، شاہد خاقان عباسی
July 10, 2020
 لاہور (92 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا عمران خان اور حکومت تو ختم ہو چکی۔ پروگرام ہارڈ ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی بولے حکومت کی رٹ کہیں نہیں ہے۔ کوئی افسر اور کوئی آدمی کام کرنے کو تیار نہیں۔ مائنس ون کبھی ہوا ہے نہ ہو گا ۔ جو آج کل ہو رہا ہے یہ الیکشن کی وجہ سے ہوا۔ لوگوں کو سڑکوں پر آنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ حکومت کیخلاف لائحہ عمل کا فیصلہ اے پی سی میں ہو گا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا میں کورونا کی نسبت نیب سے زیادہ ڈرتا ہوں۔ نیب نے ملک تباہ کر دیا۔