Friday, April 26, 2024

عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائیگا

عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائیگا
December 14, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) عمران خان اور جہانگیر ترین نااہل ہوں گے یا نہیں ۔ سپریم کورٹ کیس کا فیصلہ کل سنائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نا اہلی کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے درخواست دائر کی تھی ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد 14 نومبرکو فیصلہ محفوظ کیاتھا۔
ن لیگ کےرہنما حنیف عباسی نےعمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی سے متعلق درخواست دائر کی تھی ۔ درخواست گزار کی جانب سے آف شور کمپنیوں اور ناجائز اثاثہ جات کی بنا پر عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی کی استدعاکی گئی تھی۔
اکرم شیخ ایڈووکیٹ حنیف عباسی کی طرف سے جبکہ نعیم بخاری عمران خان اور جہانگیر ترین
کی جانب سے سکندر بشیر مہمند ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے تھے۔
عمران خان کی جانب سے لندن فلیٹس اور بنی گالہ اراضی کی خرید سے متعلق منی ٹریل عدالت میں پیش کی گئی تھی جبکہ جہانگیر ترین نے آف شور کمپنی اور زمینوں کی لیز سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کی گئیں ۔