Saturday, April 20, 2024

عمران خان اور جہانگیر ترین ٹیکس چور ہیں : عابد شیر علی

عمران خان اور جہانگیر ترین ٹیکس چور ہیں : عابد شیر علی
November 27, 2016

 فیصل آباد(92نیوز)وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں نے ہر معاملے میں سازش کی لیکن فورسز کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں،عمران خان اور جہانگیر ترین ٹیکس چورہیں ۔

تفصیلات کےمطابق آٹو شو کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین ٹیکس چور ہیں، ان ٹیکس چوروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے بلکہ ٹیکس چوروں پر تو پابندی لگنی چاہئے ۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ انہیں بلاول بھٹو پر ہنسی آتی ہے وہ دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی پھپھو، انکل شرجیل اور آنٹی ایان علی سے پوچھیں کہ ان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی ایک ماڈل کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی تھی  انہیں اپنی پارٹی میں بھی احتساب کرنا ہوگا۔