Thursday, April 25, 2024

عمران خان اور بلاول کی ڈگریاں  لندن کی جبکہ  سوچ لنڈے کی ہے : ن لیگ

عمران خان اور بلاول کی ڈگریاں  لندن کی جبکہ  سوچ لنڈے کی ہے : ن لیگ
January 19, 2017
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے رہنماؤں میں پھر ٹاکرا۔ لیگی رہنمائوں  کا کہنا ہے عمران خان اور بلاول کی ڈگری لندن کی جبکہ سوچ لنڈے کی ہے جب تک بلاول بھٹو کے ساتھ زرداری لگا ہوا ہے وہ کرپشن پر بات نہ کریں۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں کہ حکومت حقائق کا جواب دینے کےلئے تیار نہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج عمران خان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تها عدالت میں ہماری فتح اور پی ٹی آئی کا جهوٹ ثابت ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ تحریک انصاف نے سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم کر دی ہے۔ نواز شریف کا بیٹا اپنے باپ کو باہرسے  پیسے بھیجے تو کیا یہ غلط ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماءفواد چوہدری نے کہا کہ حکومت حقائق کا جواب دینے کےلئے تیار نہیں۔ شیخ رشید کہتے ہیں جیسے جیسے عدالت فیصلے کے قریب پہنچ رہی ہےمسلم لیگ ن بازاری زبان استعمال کرنے لگی ہے۔ لیگی رہنما طلال چوہدری ، دانیال عزیز اور خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اور بلاول کی ڈگری لندن کی جبکہ سوچ لنڈے کی ہے، جب تک بلاول کے نام کے ساتھ زرداری لگا ہوا ہے وہ کرپشن پر بات نہ کریں۔عمران خان اور بلاول کے بولنے سے پتہ چلتا ہے کہ انکی تربیت کیسے ہوئی۔