Monday, September 16, 2024

عمران خان اور ان کا ناکام ٹولہ سیاسی ککو اور بلو ہیں،عابد شیر علی

عمران خان اور ان کا ناکام ٹولہ سیاسی ککو اور بلو ہیں،عابد شیر علی
April 29, 2017
فیصل آباد(92نیوز)وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کا ناکام ٹولہ سیاسی ککو اور بلو ہیں،، عمران خان کو دس روپے نہ دیں دس ارب تو بہت بڑی بات ہے جن کے دور میں رینٹل پاور جنازے آتے رہے وہ اب لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ تفصیلاتکےمطابق نشاط آباد میں سٹیم پاور گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے اپنے روایتی انداز میں سیاسی مخالفین پر پھر لفظی گولہ باری کی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف نے نواز شریف کے استعفی کی بات کی تو انہیں جوتے ماریں گے پپو عمران خان اور کوکو جہانگیر ترین کا احتساب کیا جائے گا،، عمران خان  نے اداروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو وہ ناکام ہوں گے۔ عابد شیر علی نے شٰیخ رشید کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں الماس بوبی قرار دے دیا۔ سجن جندال کی وزیر اعظم سے ملاقات کو ذاتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے پھر رخ کیا پیپلزپارٹی کی طرف اور کہا کہ ڈاکٹر عاصم پلس ایان علی از ایکول ٹو آصف زرداری ۔ آصف زرداری کو سوئس عدالتوں نے سزا دی ہوئی ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جن کے دور میں 18 گھنٹے کی لوڈشیدنگ ہوئی وہ اب اس پر احتجاج کر رہے ہیں 15 مئی تک لوڈشیڈنگ میں مزید کمی آ جائے گی۔