Saturday, May 18, 2024

عمران خان انتخاب جیت کر بھی ہار گئے ہیں ، قمر زمان کائرہ

عمران خان انتخاب جیت کر بھی ہار گئے ہیں ، قمر زمان کائرہ
August 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور صدر وسطی پنجاب  قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان انتخابات جیت کر بھی ہار گئےہیں ، کل تک چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جنہیں ڈکیت کہتے تھے آج وہ ان کے پہلو میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ  ہم عمران خان کو دھمکا نہیں رہے،چاہتے ہیں عمران خان کام کرے،مثبت کاموں میں کوئی اپوزیشن رکاوٹ نہیں بنے گی لیکن غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ  الیکشن کے روز پولنگ کے عمل کے بعد فارم 45 نہیں دیا گیا صرف سادہ کاغذات پر رزلٹ  دیئے گئے ،  تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہیں ، حکمران جماعت بھی کہتی ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے ، پری پول دھاندلی کی لمبی داستان ہے ۔لوگوں کی رائے کو ہائی جیک کرنے سے سسٹم میں خرابیاں پیداہوں گی۔