Thursday, May 9, 2024

عمران خان امریکی دوروں کے سستے ترین،نوازشریف مہنگے ترین وزیراعظم

عمران خان امریکی دوروں کے سستے ترین،نوازشریف مہنگے ترین وزیراعظم
January 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز ) عمران خان امریکی دوروں کے سب سے سستے،نوازشریف سب سے مہنگے وزیراعظم ثابت ہوئے ، سابق صدرزرداری نے بھی دل کھول کرخرچہ کیا ، سال 2012 سے 2020 تک چار وزرائے اعظم کے امریکی دوروں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ وزیراعظم ہاؤس نےسابق وزرائے اعظم کے امریکا کے دوروں کے اخراجات کی رپورٹ جاری کردی ، سال 2012 سے 2020 تک چار وزرائے اعظم کے ڈیووس فورم میں شرکت کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔ رپورٹ کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے 2012 میں چار لاکھ 59 ہزار 451 ڈالر خرچ کیے ، نوازشریف نے 2017 میں 7 لاکھ 62 ہزار 199 ڈالر خرچ کئے ، شاہد خاقان عباسی کے 2018 میں دورے پر 5 لاکھ 61 361 ڈالر خرچہ آیا۔ وزیراعظم عمران خان نے 2020 میں 68 ہزار ڈالر خرچ کیے ۔ 2012 میں صدر آصف علی زرداری نے نیویارک کے دورے میں 13 لاکھ 9 ہزار چھ سوبیس ڈالر خرچ کئے۔ رپورٹ کے مطابق2016 نوازشریف نے گیارہ لاکھ 13 ہزار ایک سوبیالیس ڈالرخرچ کیے ، 2017 میں شاہد خاقان نےنیویارک دورے میں 7 لاکھ 5ہزار انیس ڈالرخرچہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق 2019 میں وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ 62 ہزار پانچ سواٹھہتر ڈالر خرچ کیے ، سابق وزیراعظم نوازشریف کے دوہزارتیرہ میں تین روزہ دورے پرپانچ لاکھ انچاس ہزار آٹھ سوترپن ڈالر خرچہ آیا۔ سال 2019 میں وزیراعظم عمران خان کے پانچ روزہ دورے میں سڑسٹھ ہزار ایک سواسی  ڈالر  خرچ ہوئے۔ صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ویڈیوپیغام میں کہا کہ گزشتہ وزرائے اعظم نے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ رام رام جپنا پرایا مال اپنا کے فارمولے کے تحت اڑایا۔