Thursday, April 25, 2024

عمران خان الزامات کو ثابت کرنے میں ہمیشہ ناکام رہے: نون لیگ

عمران خان الزامات کو ثابت کرنے میں ہمیشہ ناکام رہے: نون لیگ
January 5, 2017

اسلام آباد (92نیوز) وزیر مملکت اطلاعات کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف صرف الزام لگاتی ہے، عدالت میں ثبوت دینے میں ہمیشہ ناکام رہے۔ طلال چوہدری کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کو کوئی اور کام ڈھونڈ لینا چاہیے۔ دانیال عزیز کہتے ہیں کہ تحریک انصاف قلابازیوں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی ماسٹر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جھوٹ کی عمارت جو تحریک انصاف نے کھڑی کی اس کا کوئی نشان نہیں مل رہا۔ عمران خان جو الزامات عدالت سے باہر لگاتے ہیں ان کے ثبوت عدالت میں پیش کرنے میں ہمیشہ ناکام رہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اب کوئی اور کام ڈھونڈ لینا چاہیے۔ ہمارے ہاں بیٹیوں کو تحفے دئیے جاتے ہیں ان کے ہاں تو بیٹیوں کو تسلیم بھی نہیں کیا جاتا۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جھوٹ فریب اور قلابازیوں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی ماسٹر ہے۔

انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مریم نواز کے بارے میں کبھی کچھ اور کچھ کہتے ہیں۔ مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے عمران خان کو اس لیے تکلیف ہے 2018 کے انتخابات میں وہ ان کے لیے تھریٹ ہیں۔