Friday, May 17, 2024

عمران خان اسمبلیاں توڑ دینگے پر کرپٹ لوگوں کو این آر او نہیں دینگے، شیخ رشید

عمران خان اسمبلیاں توڑ دینگے پر کرپٹ لوگوں کو این آر او نہیں دینگے، شیخ رشید
October 5, 2020
کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر شیخ رشید کے بڑے بڑے دعوے، بولے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے مگر کرپٹ لوگوں کو این آر او نہیں دیں گے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف بتائیں میمو گیٹ کس نے کیس تھا کون گیا تھا کالا کوٹ پہنچ کر یہ تینوں پارٹیاں الیکشن میں ایک دوسرے کی حریف ہونگی۔ کہا کہ تھوڑا انتظار کریں، ن لیگ سے ش ضرور نکلے گی۔ عمران خان اپنے پانچ سال پورے کرینگے۔ شیخ رشید بولے کہ ملک میں سیاست زوروں پر ہے، جلسہ اور ریلیاں فضل الرحمان نے کرنی ہیں ان کے ساتھ کوئی عوام کی طاقت نہیں۔ لاہور میں مسلم لیگ نے جلسی کی۔ انہوں نے محمود اچکزئی کو مشکوک کردار کا حامل سیاستدان قرار دے دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ختم نبوت کیخلاف کسی قسم چیز کا کوئی سوال ہی پیدا  نہیں ہوسکتا۔ دینی قوتوں کو لوگ آزمائیں گے تو ہم سے زیادہ ختم نبوت کا کوئی عاشق نہیں۔ ریلوے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں ایک مزدور کی تنخواہ تھوڑی ہے، تمام ٹی ایل اے ملازم اپنے آپ کو کنفرم سمجھیں۔ 10ہزار فلیٹس ریلوے ملازمین کیلئے بنیں گے۔ سٹی سے منگھوپیر تک 14 کلو میٹر ٹریک بحال کردیا ہے۔ جب تک ایم ایل ون نہیں بنے گا ریلوے میں جان نہیں پڑسکتی۔ ایم ایل ون میں 90 فیصد ملازم پاکستان ریلوے کے ہونگے ہم سے جتنا ہوسکا ہم نے ریلوے کی بہتری کی کوشش کی۔