Saturday, May 11, 2024

عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی مہم پر نکلے ہیں : امیر مقام

عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی مہم پر نکلے ہیں : امیر مقام
January 1, 2017

 پشاور(92نیوز)وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی مہم پر نکلے ہیں، وہ بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان کا زرداری کے ساتھ مل کر کرپشن کے خلاف مہم چلانا حیران کن ہے۔

تفصیلات کےمطابق پشاور میں پارٹی کی سوشل ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم امیر مقام نے کہا کہ سوشل میڈیا بہت بڑی قوت ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنان پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرح سوشل میڈیا پر مہم نہ چلائیں۔ اس موقع پر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کہنے لگے کہ عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی مہم پر نکلے ہیں، بغیر ثبوت کے الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست کی خاطر قومی اہمیت کے حامل منصوبے سی پیک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا زرداری کے ساتھ مل کر کرپشن کے خلاف مہم چلانا حیران کن ہے۔