Friday, March 29, 2024

عمران خان آپ وزیراعظم پاکستان ہیں، وزیراعظم پی ٹی آئی نہیں، مصطفیٰ کمال

عمران خان آپ وزیراعظم پاکستان ہیں، وزیراعظم پی ٹی آئی نہیں، مصطفیٰ کمال
November 24, 2019
 کراچی (92 نیوز) مصطفیٰ کمال نے کہا عمران خان آپ وزیراعظم پاکستان ہیں، وزیراعظم پی ٹی آئی نہیں۔ آپکی تقاریر سے مایوسی پھیل رہی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عوام کو حکومت سے بڑی امیدیں تھیں، ڈیڑھ سال میں سب ختم ہو گئیں۔ وزیراعظم کی انا ختم نہیں ہو رہی۔ مودی سے بات کرسکتے ہیں تو وزیراعلیٰ سندھ سے کیوں نہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا لوگوں نے جھوٹے وعدوں اور نعروں میں آکر ووٹ دیے۔ آپ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کا بلدیاتی نظام ختم کر دیا۔ ڈینگی، کتوں کے کاٹنے سے لوگ مر رہے ہیں ۔