Friday, April 19, 2024

عمران خان آف شورکمپنی بنانے والے پہلے شخص ہیں : فضل الرحمان

عمران خان آف شورکمپنی بنانے والے پہلے شخص ہیں : فضل الرحمان
May 20, 2016
کوئٹہ(92نیوز)جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان  آف شور کمپنی  بنانے والے پہلے شخص ہیں جو شخص کل تک جمہوریت کے لئے خطرہ تھا آج وہ ملک کا محافظ کیسے ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کی اس دوران انھوں نے حکومت اور اپوزیشن کے سیاسی جلسوں کو سیاست دانوں کا ائینی حق قرار دیا ان کا کہنا تھا عوامی ووٹ کے ذریعے ہی اقتدار ملتا ہے ان کے پاس جانا بھی ضروری ہے  ،انیس سوتراسی میں آف شور کمپنی بنانے والے پہلے شخص عمران خان ہی تھے جنھوں نے 87 میں حکومت سے درخواست پر ایک پلاٹ بھی لیا تھا ۔ مولانا  صاحب   نے پی ٹی ائی کی طرز سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  پیپلز پارٹی  جو آج پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے کبھی عمران خان کو جمہوریت کا دشمن قرار دیتے تھے مگر اج انھیں محافظ پاکستان سمجھتے ہیں۔ مولانا  صاحب  کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا  پی ٹی ائی کے جو مطالبات تھے تسلیم کئے مگر اب پی ٹی ائی خود پیچھے ہٹ رہی ہے  معاملے کو الجھانے کے بجائے افہام و تفہیم سے ہی مسلہ حل ہو سکے گا۔