Friday, April 19, 2024

عمران خان آج کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرینگے

عمران خان آج کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرینگے
November 29, 2015
کراچی (92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ریلی کی شکل میں کراچی کے مختلف علاقوں کادورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج کراچی میں مصروف ترین دن گزاریں گے۔ سب سے پہلے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے کنونشن سے خطاب کریں گے جس کے بعد بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ریڈ زون میں واقع ایم ٹی خان روڈ سلطان آباد، پی آئی ڈی سی اور بنارس کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ عمران خان ککری گراونڈ لیاری میں کارنر میٹنگ سے بھی خطاب کریں گے جبکہ سہ پہر تین بجے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی جبکہ شام ساڑھے چار بجے ابوالحسن اصفہانی روڈ، داو¿د چورنگی اور ملیر کا بھی کریں گے۔