Sunday, September 8, 2024

عمران خان آج وزیراعظم روزگار پروگرام کا آغاز کریں گے

عمران خان آج وزیراعظم روزگار پروگرام کا آغاز کریں گے
May 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان آج وزیراعظم روزگار پروگرام کا آغاز کریں گے۔ وزیراعظم روزگار پروگرام کیلئے پورٹل کا افتتاح کریں گے۔ روزگار پروگرام میں کورونا وبا کے باعث بے روز افراد پورٹل پر رجسٹریشن کراسکیں گے، پروگرام کے لئے رجسٹرڈ بیروزگار افراد کی حکومت مالی امداد کرے گی۔ معیار پر پورا اترنے والوں کواحساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے فی کس 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔