Friday, April 26, 2024

عمران جس تھالی میں کھاتا ہے، اسی میں چھید کرتا ہے، نواز شریف

عمران جس تھالی میں کھاتا ہے، اسی میں چھید کرتا ہے، نواز شریف
January 9, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جس تھالی میں کھاتا ہے، اسی میں چھید کرتا ہے۔
نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر عمران خان کی شادی کا تذکرہ شروع ہو گیا جس پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کی شادی ذاتی معاملہ ہے۔ لیکن عمران جس تھالی میں کھاتا ہے، اسی میں چھید کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے ایک خاندان کی حرمت داؤ پر لگا دی۔ خود پردے کے پیچھے چھپ گیا ہے۔ اس خاندان کو توپوں کے سامنے کر دیا۔
دوسری طرف جب صحافی نے ان سے شہباز شریف کی شادیوں کے بارے میں سوال کیا اور کہا کہ ان پر بھی یہی الزام ہے تو نواز شریف نے جواب نہ دیا اور عدالت سے چل دئیے۔ جاتے جاتے اپنے ساتھ نا انصافی کا شکوہ بھی کر گئے۔