Friday, May 3, 2024

عمران اورسراج الحق کی پارٹنرشپ منزل پرپہنچنے سے پہلے ہی ٹوٹ گئی  

عمران اورسراج الحق کی پارٹنرشپ منزل پرپہنچنے سے پہلے ہی ٹوٹ گئی  
November 28, 2015
کراچی(92نیوز)عمران خان اورسراج الحق نے ریلی کی قیادت تو اکٹھی شروع  کی  لیکن منزل  پر پہنچنے سے  پہلے ہی دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں کپتان  کے یوں اچانک  جانے کی کیا وجہ بنی اور امیر جماعت  اسلامی نے کیا  گلہ  کیا۔ تفصیلات کےمطابق عمران اور سراج کی چھ سات گھنٹے کی سیاسی پارٹنرشپ منزل پر  پہنچنے سے چھ سات منٹ پہلے ہی  ٹوٹ گئی۔ کپتان کےقدم لب بام  پہنچنے سے دوچار قدم  پہلے ہی رک گئے اورانہوں نے جیل چورنگی پرہی امیر جماعت کو گڈ بائے  کہہ دیا، حالانکہ  وعدہ مزارِ قائد تک جانے کا تھا۔کپتان نے ساتھ  چھوڑا لیکن کھلاڑی پھر بھی ریلی میں شریک رہے، پی ٹی آئی کے کپتان  نے لوزبال پھینکی تو سراج الحق نے بھی جم کر چھکا لگانے میں دیر نہیں کی عمران خان کے یوں  اچانک چھو منتر ہونے پر  فیصل واوڈا کےپاس ان کے دفاع کیلئے واضح دلیل نہیں تھی۔ سراج الحق نے جہاں عمران خان سے شکوہ کیا وہیں ساتھ نبھانے کی امید بھی لگالی تاہم اس امید کے بَر آنےسے پہلے ان کی جلد ازجلد لاہورپہنچنے کی امید ٹوٹ گئی  کیونکہ ان کی پرواز چھوٹ گئی۔