Saturday, May 11, 2024

عمران اور مودی سے جلد ملوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

عمران اور مودی سے جلد ملوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
September 18, 2019
واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں جاری کشیدگی سے متعلق عمران اور مودی سےجلد ملوں گا۔ ۔وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں مزید کمی آئی ہے اور وہ جلد ہی دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے ملاقات کرنے والے ہیں ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ  دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں پیدا ہونے والی تلخی میں کمی آئی ہے  ، مجھے لگتا ہے دونوں سربراہان سے ملاقات کے بعد مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔ واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے شیڈول کے مطابق وہ 22 ستمبر کو ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم مودی کیساتھ ایک ریلی سے خطاب کریں گے  ، امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے رواں ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرسائیڈ لائن پر ملاقات کرسکتے ہیں۔