Thursday, March 28, 2024

عمران اور ترین کی نااہلی سے متعلق 3 درخواستیں سماعت کیلئے منظور

عمران اور ترین کی نااہلی سے متعلق 3 درخواستیں سماعت کیلئے منظور
November 23, 2016

اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق 3 درخواستیں سماعت کے لیے بحال کر دیں۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق 3 درخواستیں سماعت کے لیے بحال کر دیں۔ گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کی عدم پیروی پر درخواستیں خارج کر دیں تھیں۔

میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل بختیار قصوری کا کہنا تھا کہ مسترد درخواست کو بحال کرنا الیکشن کمیشن کا شرمناک عمل ہے۔ عمران خان کی نااہلی سے متعلق شاہ نواز ڈھلوں جبکہ جہانگیر ترین کے خلاف ملک خلیل احمد اور بلال مصطفی بھٹہ نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹس جاری کر دیے۔