Tuesday, May 21, 2024

عمران اسماعیل کا خالد مقبول سے رابطہ ، وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا

عمران اسماعیل کا خالد مقبول سے رابطہ ، وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا
October 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر  گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر  خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا اور انہیں  وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کی شعلہ بیانی سے  شعلے بھڑکے تو ضرور لیکن آشیانہ محفوظ رہا، گورنر سندھ نے مفاہمتی کردار ادا کرتے ہوئے  ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا اور  مینڈیٹ کے احترام اور ساتھ چلنے کا عزم دہرادیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خالد مقبول کو وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا، بتایا کہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، یہی وزیراعظم کی پالیسی ہے۔ گزشتہ روز فواد چودھری کے بیان پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا خواب دیکھنے پر پابندی نہیں، آئندہ الیکشن میں ووٹ گن لئے گئے تو مسئلہ ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی  حکومت کے اتحادی ہیں، ایک شخص کے بیان کی بنیاد پر کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔